میرا کا دوران فلم ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف

میرا کا دوران فلم ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف

لاہور(این این آئی) اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم سائیکو کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں علاج کیلئے امریکہ کے نفسیاتی ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے ، حقیقت یہ ہے کہ فلم سائیکو میں اپنے کردار کی شدید نوعیت کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے مرحلے کے دوران میرے کردار نے میری ذہنی صحت پر اثر ڈالا جس کی وجہ سے مجھے ڈپریشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ کردار سے باہر آنے اور اپنا ذہنی توازن بحال کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی اور ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ میں واقعی کسی کردار میں اتنی گہرائی سے ڈوب رہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں