ڈالر3پیسے ،تولہ سونا ایک ہزار 200روپے مزیدسستا
تولہ سونا 4 لاکھ 98 ہزار 962،دس گرام4 لاکھ 27 ہزار779 کاہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے ہوگئی
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.87 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 278.90 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار779 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک روپے کی کمی سے 5 لاکھ 162 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے ہوگئی۔