فری لانسرز کا عالمی مارکیٹ میں بڑھتا کردار ،زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) فری لانسنگ کا شعبہ تیز ترقی کرتے ہوئے قومی معیشت کے لیے مضبوط ستون بنتا جا رہا ہے ۔
ایس آئی ایف سی کے موثر اصلاحاتی اقدامات کے باعث آئی ٹی سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی تک پاکستانی فری لانسرز نے 856 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ کما کر اہم سنگ میل عبور کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے 567 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 289 ملین ڈالر زائد ہے ۔ اس طرح زرمبادلہ آمدن میں تقریبا 50 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اس شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔چیئرمین فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین کے مطابق ہر ماہ سرکاری اور نجی سطح پر جاری تربیتی پروگرامز کے ذریعے ہزاروں نوجوان فری لانسنگ مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔