پوڈکاسٹرز کے میرا اور سعود کا ماضی اچھالنے پر جویریہ کی تنقید

پوڈکاسٹرز کے میرا اور سعود کا  ماضی اچھالنے پر جویریہ کی تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ میرا اور سعود کے ماضی کو اچھالنے پر پوڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے سخت ردِعمل دے دیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں جویریہ سعود نے لکھا کہ میرا، سعود اور ریما جیسے ستاروں کو گھسیٹنے سے کسی کی حیثیت نہیں بڑھے گی اور پرانی افواہوں سے کسی ستارے کی چمک ماند نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ان فنکاروں نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے شہرت حاصل کی ہے جبکہ کچھ لوگ سستی شہرت کے لیے کم معیار کی گفتگو اور پوڈکاسٹس کا سہارا لے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں