شاہ رخ اور میں پیسے نہ ہونے پر ایک ہی سگریٹ پیتے:منوج باجپائی

شاہ رخ اور میں پیسے نہ ہونے پر ایک ہی سگریٹ پیتے:منوج باجپائی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ میرے اور شاہ رخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ تھیٹر کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب ہم دونوں کے پاس سگریٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ایک سگریٹ خرید کر آدھی سگریٹ میں پیتا تھا اور آدھی شاہ رخ پیتا تھا۔ تھیٹر کے دور میں ایک سگریٹ کم از کم 4 لوگ شیئر کرتے تھے ۔ شاہ رخ خان اب بہت بڑے سٹار بن چکے ہیں اورسکی زندگی اب ہم سے بالکل مختلف ہوچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں