بھارتی اداکار کا 3 افراد کو قتل کی ذمہ داری لینے پر 15 لاکھ دینے کا انکشاف

بھارتی اداکار کا 3 افراد کو قتل کی ذمہ  داری لینے پر 15 لاکھ دینے کا انکشاف

بنگلورو(شوبزڈیسک)بھارت کی کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگو دیپا نے 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کی ذمہ داری لینے پر تین افراد کو 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے 47 اداکار درشن تھگو دیپا اور اُن کی اہلیہ پوترا گاؤڈا کو 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے اپنے بیان میں بتایا کہ اداکار درشن نے اُنہیں رینوکا سوامی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے پر 15 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی یعنی اس کیس میں ملوث ہونے پر ان تینوں ملزموں کو 5، 5 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں