کبریٰ خان والدین کو چھوڑکر روزگارکیلئے پاکستان میں موجود

کبریٰ خان والدین کو چھوڑکر روزگارکیلئے پاکستان میں موجود

کراچی (شوبز ڈیسک )اداکارہ کبریٰ خان اپنے والدین کو انگلینڈ میں چھوڑ کر روزگارکیلئے پاکستان میں موجود ہیں ،انہوں نے ایک انٹرو یومیں کہاکہ میرے والدین لندن میں رہتے ہیں لیکن میں روزگار کی خاطر پاکستان آئی ہوں۔

ان کاکہناتھاکہ اگر ہمیں پاکستانی سینما ہاؤسز کو پر رونق بنانا ہے تو فلم بینوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا اگر ہم اپنے ملک کی فلموں کو پسند نہیں کریں گے تو پھر شکوہ شکایت بھی نہیں کرنا چاہئے ۔کبریٰ خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اچھی فلمیں کم بن رہی ہیں لیکن پھر بھی اپنی فلموں کو موقع دینا چاہیے تاکہ سینماگھر پھر سے آباد ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں پہلے ہی بہت اُداسی ہے اس لیے ہمیں خوشیوں بھری فلمیں بنانا ہوں گی، دلچسپ موضوعات پر مبنی فلمیں پسند کی جاتی ہیں اس لیے سنجیدہ موضوع کو بھی ہلکے پُھلکے انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں