روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والے پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والے پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے نشے میں ہونے کا الزام لگانے والے شخص محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

 روینہ ٹنڈن کی وکیل ثنا رئیس خان نے بتایا کہ نشہ کرنے کی غلط اور بے بنیاد شکایت میں روینہ کو الجھانے کی کوشش کی گئی جس کی وضاحت سی سی ٹی وی فوٹیج میں کی گئی اور کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے ایکس پر ایک واقعہ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائیں جو حقائق کے منافی اور گمراہ کن تھیں،اس لئے اس پر 100کروڑ کا دعویٰ کیاگیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں