سلمان خان کی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

سلمان خان کی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل پر اپنے اگلے پراجیکٹ ’سکندر‘ کے سیٹ کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کے ہمراہ ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس بھی موجود ہیں۔ تصویر میں سلمان خان اور دونوں فلمساز سامنے رکھے لیپ ٹاپ کی اسکرین میں کچھ دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔میگا سٹار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جوکہ اگلے سال عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں