پاکستانی حسیناؤں نے اپنی پیدائش کا سال بتا دیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی حسیناؤں نے اپنی پیدائش کا سال بتا دیا، ویڈیو وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارؤں نے پہلی بار کیمرے کے سامنے بتا دیا کہ وہ کونسی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں۔

فلم ’نابالغ افراد‘ کے پریمیئر کے موقع پر ایک یوٹیوبر نے پاکستانی اداکاراؤں سے پوچھا کہ وہ کون سی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں؟ جس پر اداکارہ کومل میر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ 1970 کی دہائی کی ہیں۔ کومل میر کے جواب کے مطابق اُن کی عمر 50 سے 54 سال تک ہوگی جبکہ کنزہ ہاشمی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ وہ 1990 کی دہائی کی ہیں۔ اس طرح ان کی عمر تقریبا 34 سال بنتی ہے، اسی طرح یشما گل نے کہا کہ اُن کی پیدائش 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی۔ جبکہ اُنہوں نے اپنی دوست ہانیہ عامر کی پیدائش کی دہائی 1980 بتائی۔ کبریٰ خان نے دعویٰ کیا کہ وہ 1993 میں پیدا ہوئی تھیں، یعنی ان کی عمر صرف 31 سال ہے۔ اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بتایا کہ وہ بھی 1990 کی دہائی کی ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں