دلجیت دوسانج کی جمی فالن کے پروگرام میں’’ تاریخی پرفارمنس‘‘

 دلجیت دوسانج کی جمی فالن کے  پروگرام میں’’ تاریخی پرفارمنس‘‘

نیویارک(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سپر سٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے امریکی ہوسٹ اور کامیڈین جمی فالن کے مشہور پروگرام ‘دی ٹونائٹ شو’ میں تاریخی پرفارمنس دی ہے۔

امریکا کے مشہور شو میں پنجابی گلوکار کی پرفارمنس کے حوالے سے خبریں پچھلے دنوں منظر عام پر آئی تھیں اور مداح اس پر بہت پرجوش تھے ۔ دلجیت دوسانج نے اس موقع پر اپنے دو گانے ‘بورن ٹو شائن’ اور ‘گوٹ’ پیش کیے اور اس موقع پر انہوں نے اپنا روایتی پنجابی لباس پہنا ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں