پریانکا چوپڑا فلم شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی

 پریانکا چوپڑا فلم شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی

لاس اینجلس (شو بزڈیسک) بالی وڈ اور ہالی وڈ کی سٹار اداکارہ پریانکا چوپڑا ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہیں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے ،اداکارہ کے ناک اور ہونٹوں سے خون بہہ رہا ہے اور وہ گلے تک پہنچ گیا ہے ، ساتھ ہی پریانکا نے کہا ‘ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے ، ایک اور دن آفس میں’۔پوسٹ کی دوسری تصاویر میں اداکارہ کے کلائی اور کندھے پر آنے والے زخموں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔پریانکا نے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ بھی لگائے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایکشن فلم ‘دل بلف’ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں