70کی دہائی میں رات کو کلبز جاتی تھی: بشریٰ انصاری

70کی دہائی میں رات کو کلبز جاتی تھی: بشریٰ انصاری

کراچی (شوبز ڈیسک ) لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ 70 کی دہائی میں کراچی بہت ماڈرن تھا، یہاں کلبز بھی تھے اور امن و امان تھا، میں ہر وقت سکرٹس اور جینز ہی پہنا کرتی تھی۔۔۔

 اپنے سابق شوہر، ڈیڑھ سال کی بیٹی، بہروز سبزواری اور قریبی دوستوں کے ساتھ رات کو کلبز میں جاتی تھی، صبح کا ناشتہ باہر کیا کرتی تھیں، اپنے شوہر کے ساتھ خوب گھومتی تھیں، کسی قسم کی اُنہیں کوئی روک ٹوک نہیں تھی۔ میں 70 فیصد گھریلو خاتون اور 30 فیصد ہی اداکارہ تھی کیوں کہ سرکاری ٹی وی پر اتنا کام نہیں ہوتا تھا، میں نے ایک ساتھ شوبز انڈسٹری میں کام بھی کیا اور پہلے شوہر سے ہونے والی دو بیٹیوں کو تعلیم بھی دلوائی۔  میں نے اپنی اولاد کو بہت وقت دیا ہے اور بہت دیکھ بھال کی ہے ، اُن کی پرورش پرجوش انداز میں کی ہے ۔ انڈسٹری کے لوگ ہمیشہ میرے ساتھ بہن یا بھابی جیسا سلوک کرتے تھے اور اسی لیے کام کرتے ہوئے میں نے کبھی بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں