انو کپور نے کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کردیا

انو کپور نے کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انو کپور نے فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ انو کپور سے میڈیا نے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر خاتون سکیورٹی اہلکار کی طرف سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردعمل مانگا۔اس پر لیجنڈری اداکار نے پہلے تو اداکارہ کو پہنچانے سے انکار کیا تاکہ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کیا جاسکے اور استفسار کیا کہ یہ کنگنا جی کون ہیں؟ پلیز بتاؤ نہ کون ہیں؟ ظاہر ہے آپ پوچھ رہے ہیں تو کوئی بہت بڑی اداکارہ ہوں گی، خوبصورت ہیں کیا؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں