صدف کنول کا ماضی میں سگریٹ نوشی کرنے کا اعتراف
لاہور(شوبز ڈیسک ) ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے ماضی میں سگریٹ نوشی کرنے کا اعتراف کرلیا ۔
انہوں نے ایک ویب شو میں میزبان کے سوال کہ آپ سگریٹ نوشی کرتی ہیں کے جواب میں کہاکہ پہلے کرتی تھی لیکن اب میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے ۔صدف کنول نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی سگریٹ نوشی کرتی بھی ہے تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ آپ کی بہن یا بیٹی نہیں ہے اور سب کو اپنی زندگی اپنے انداز سے گزارنے کا حق ہے ۔ سوشل میڈیا پر سب دوسروں کی دھجیاں اڑاتے ہیں جو کہ بالکل غلط بات ہے ۔