سوناکشی سنہا اپنے حمل کی خبروں پر بول پڑیں

سوناکشی سنہا اپنے حمل  کی خبروں پر بول پڑیں

ممبئی(شوبزڈیسک)اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے۔۔۔

 اپنے حمل سے متعلق گردش کرتی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اب میں ہسپتال بھی نہیں جا سکتی؟، میری زندگی میں شادی کے بعد صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ یہ اب میں ہسپتال نہیں جاسکتی کیونکہ اگر میں ظہیر کے ساتھ ہسپتال گئی تو لوگوں کو یہی لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔ میں ظہیر اقبال سے شادی ہونے پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ ہم ہنی مون کے لیے سنگاپور گئے تو وہاں مداحوں نے ہمیں پیسٹریز کے ساتھ شادی کی مبارکباد کے پیغامات دیے، یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ہماری شادی سے سب خوش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں