درفشاں عالمی سطح پر جھنڈا گاڑنے کا تیار،ترک ڈرامے میں سائن

درفشاں عالمی سطح پر جھنڈا گاڑنے کا تیار،ترک ڈرامے میں سائن

لاہور (شوبز ڈیسک ) مختلف پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں قابل تعریف اداکاری کے بعد درفشاں سلیم بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کیلئے تیار ہیں۔

جیسی آپ کی مرضی اور عشق مرشد جیسے ہٹ ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے اب ترکی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر اپنی نظریں جما لی ہیں اوروہ ترک ٹی وی سیریز’’ صلاح الدین ایوبی‘‘ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں شامل ہوگئی ہیں جس میں مسلمان حکمران کی بہادری کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ترکیہ میں فلمایا گیا صلاح الدین ایوبی کا پہلا سیزن پہلے ہی نشر ہو چکا ہے اور فی الحال اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ، یہ نومبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا، اس سیریز نے اپنے متاثر کن بیانیہ اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے ا وراب درفشاں اس میں اہم کردارنبھائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں