’’کیارا ایڈوانی نے ساس کو خوش کرنے کیلئے گول گپے بناکرکھلائے ‘‘

’’کیارا ایڈوانی نے ساس کو خوش  کرنے کیلئے گول گپے بناکرکھلائے ‘‘

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ساس کو گول گپے بہت پسند ہیں اسی لئے ساس کے دل تک پہنچنے کیلئے گول گپوں کا سہارا لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ انہیں گول گپے سمیت کولکتہ ،ممبئی اور دہلی کے مختلف کھانے پسند ہیں۔ گول گپوں کے ذریعے ہی اپنی ساس رما ملہوترا کو مرعوب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساس دہلی سے ممبئی میں آئی ہوئی اور ابھی ہمارے ساتھ ہی رہ رہی ہیں، ان کی آمد کے پہلے روز ہی میں نے انہیں گول گپے بناکرکھلائے جس پر وہ خوش ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں