یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ترکیہ میں ٹرینڈ کرنے لگے
استنبول(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی وجہ سے ترکیہ میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔
تیرے بن‘ نے مقبولیت کے بڑے ریکارڈ توڑتے ہوئے یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3 بلین سے زائد ویوز بھی حاصل کیے جبکہ ڈرامے کی کامیابی نے یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کو بھی انٹرنیشنل سٹار بنا دیا ہے ۔گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اب ڈرمہ سیریل ’تیرے بن‘ تُرک زبان میں ڈب کرکے ترکیہ میں بھی نشر کیا جائے گا، تاہم اب ترکیہ میں اس ڈرامے کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے ۔تُرک ورژن میں بھی ’تیرے بن‘ کو خوب پذیرائی مل رہی ہے ، یمنیٰ زیدی اور وہاج علی اپنی شاندار آن سکرین کیمسٹری کے ذریعے ترک مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ترکیہ میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چند ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں جن میں ہیش ٹیگ یمنیٰ زیدی، وہاج علی، تیرے بن اور یُم ہاج شامل ہیں۔