آسکر ایوارڈز کے آفیشل پیج سے عامر خان کی فلم کا کلپ پوسٹ
ممبئی(شوبزڈیسک )آسکر ایوارڈز کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ‘تھری ایڈیٹس کا کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔۔۔
پوسٹ کیے گئے کلپ میں ایک امتحان گاہ کا منظر پیش کیا گیا ہے جہاں عامر خان اپنی ذہانت سے ممتحن کو چکما دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔اکیڈمی ایوارڈز کی طرف سے دلچسپ کیپشن لکھا گیا کہ یہاں رینچو (عامر) کا دماغ سو فیصد کام کرگیا،سوشل میڈیا صارفین نے کلپ کو دیکھتے ہیں دلچسپ کمنٹس کئے اور اکیڈمی ایوارڈز سے مطالبہ کیا کہ تھری ایڈیٹس اکیڈمی ایوارڈز کی حقدار ہے ۔