پریانکا چوپڑہ کی خود سے متعلق مبہم پوسٹ سے مداح پریشان

پریانکا چوپڑہ کی خود سے متعلق  مبہم پوسٹ سے مداح پریشان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی خود سے متعلق مبہم پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا۔

پریانکا چوپڑہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے بہت تھکی تھکی نظرآرہی ہیں، اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ہیش ٹیگ stay motivated استعمال کیا۔ پریانکا چوپڑہ کی پوسٹ پر ان کے شوہر نک جونس نے ان کا حوصلہ بڑھایا جبکہ مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خود کو ٹائم دینے اور آرام کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں