ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21ارب ڈالرز کی کمی

ایلون مسک کی دولت میں ایک  دن میں 21ارب ڈالرز کی کمی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی آئی ہے ۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق24 جولائی کو ٹیسلا  کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ایک دن میں دولت میں اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں