اغواکاروں نے نعمان اعجاز، صبا قمر کا نام لیا :خلیل الرحمن قمر

اغواکاروں نے نعمان اعجاز، صبا قمر کا نام لیا :خلیل الرحمن قمر

لاہور(شوبزڈیسک)رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ان کو اغوا کرنیوالوں نے اداکار نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنے کہا کہ میں شروع میں اغوا کی ایف آئی آر اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا تھا کیونکہ اغوا کاروں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا۔ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے لیکن وہ بہت اچھے اداکار ہیں جبکہ صبا قمر سے بھی اختلافات ہونے کے باوجود میں ان کی اداکاری کا مداح ہوں۔ اس واقعے کے دوران اپنے لاکھوں بھارتی مداحوں کی سپورٹ نے حیران کردیا جبکہ  پاکستان میں مجھے لوگوں کی طنزیہ باتوں اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔  اغوا کاروں نے جب تشدد کیا تو ان کو کہا کہ مجھے مارنا ہے تو مار ڈالو۔ میری بیوی اب پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتی ہے لیکن میں کہیں نہیں جاؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں