ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے دانیہ شاہ سے شادی کی تردید کردی

ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے  دانیہ شاہ سے شادی کی تردید کردی

کراچی(شوبزڈیسک)مشہور ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کی سے شادی کی خبروں پر ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 یہ خبر پھیلنے کے بعد لوگوں کے مجھے میسجز آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی مجھے ٹیگ کیا جا رہا ہے۔ مجھے دانیہ شاہ کی شادی کا علم بھی سوشل میڈیا سے ہوا، میں سختی سے تردید کرتا ہوں کہ وہ وکیل میں نہیں ہوں۔ یہاں دانیہ شاہ کا سائبر کرائم اور پراپرٹی کا کیس لڑ رہا ہوں جبکہ دانیہ نے کسی حکیم شہزاد نامی شخص سے شادی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں