مسلح افراد کی فائرنگ ، راہگیر خاتون سمیت 2 افراد زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ ، راہگیر خاتون سمیت 2 افراد زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش کی بنا پر مسلح ملزم کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ سے راہگیر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 137رب میں امتیاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا ابوذر کام کے سلسلہ میں بازار جارہا تھا کہ اس دوران ملزم کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر اسکے بیٹے پر فائرنگ کردی گئی۔ جس سے اسکا بیٹا ابوذر اور راہگیر خاتون عذرا فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں