رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’ انیمل‘‘ میں کام کرناچاہتاتھا:عمران ہاشمی

رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’ انیمل‘‘  میں کام کرناچاہتاتھا:عمران ہاشمی

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کا حصہ بنتے ۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ ایک الگ طرح کی فلم بنائی ہے ۔عمران ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے ‘انیمل’ کو بہت انجوائے کیا ،اداکار نے فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو بہت شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے کردار کیلئے پرفیکٹ انتخاب تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں