مرد اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملنے پر اداکارہ تبو بھڑک اُٹھیں
ممبئی(شوبزڈیسک)اداکارہ تبو نے بالی ووڈ کے مرد اداکاروں کو فلموں کے لیے زیادہ معاوضہ ملنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر میڈیا پرسن خواتین فنکاروں سے ہی یہ سوال کیوں کرتا ہے کہ۔۔۔
خواتین کے مقابلے میں مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ تبو نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟، میں اس سوال کا جواب کیسے دوں؟، آپ اس شخص سے کیوں نہیں پوچھتے جو مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دے رہے ہیں۔