طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے کی بچن ہاؤس آمد

طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے کی بچن ہاؤس آمد

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اوراداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں اس دوران اداکارہ اپنے سسرال پہنچ گئیں۔

۔بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ سسرال پہنچ گئیں۔ ایشوریا رائے کی امیتابھ بچن کے گھر جس کا نام ’ جلسہ ’ ہے آمد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو میں ایشوریا کو گرین سوٹ اور آرادھیا کو سکول کے یونیفارم میں دیکھا گیا۔ اداکارہ اور ان کی بیٹی آرادھیا نے گھرکے باہر موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کوئی ریسپانس نہیں دیا اور نہ ہی ہاتھ ہلایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں