KGF سٹار یش نے نئی ایکشن فلم ‘ٹاکسک’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا
بنگلور(شوبز ڈیسک)بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے سپر سٹار اداکار یش نے اپنی نئی فلم ‘ٹاکسک’ کی شوٹنگ کا آغاز بنگلور میں کردیا جس کی ہدایتکاری ڈائریکٹر گیتو موہنداس کر رہی ہیں۔
یہ فلم 1940ء سے 1970ء کے دور پر مبنی ایک ڈرامہ ہے جس میں یش ایک پراسرار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم میں کیارا اڈوانی، نینتارا، تارا سوتاریا، اور ہما قریشی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، نینتارا یش کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ کیارا اڈوانی ان کی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔