سب سے زیادہ شوہر آریز احمد کے ساتھ اچھی لگتی ہوں:حبا بخاری
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ حبا بخاری سے خاتون مداح نے انوکھا سوال پوچھ کر سب کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک خاتون مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ آپ کونسے مرد اداکار کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟جس پر حبا بخاری نے کہا کہ یہاں سب فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔ کا جواب سُن کر خاتون مداح نے کہا کہ آپ ہر اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے خاتون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر آریز احمد کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔