یویو ہنی سنگھ کا اسلام کے بارے میں علم حاصل کرنے کا انکشاف

یویو ہنی سنگھ کا اسلام کے بارے میں علم حاصل کرنے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کیا تھا۔

بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو کے دوران ہنی سنگھ نے کہا کہ میں سال 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا، جہاں مجھے اسلام کے مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام کے علم میں دلچسپی ہونے لگی تھی کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا ،میں بڑے ہی دھیان اور غور سے اُن بزرگوں کی باتیں سُنتا تھا ۔ جب سال 2012 کے بعد مجھے شہرت اور پیسہ ملا تو میں اس وقت خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں کے پیچھے چلنے لگ گیا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ میری اسی غلطی کی وجہ سے سب کچھ خراب ہوگیا تھا، میری زندگی، میری صحت اور میرا کیریئر لیکن پھر میں اپنی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سال 2018 میں دوبارہ واپس آیا اور اب میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں