اکشے کمار کا تمباکو نوشی مخالف اشتہار سینما گھروں میں چلنے سے روک دیا گیا
ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی سنسر بورڈ نے انسداد تمباکو نوشی پر مبنی اکشے کمار کا مشہور اشتہار ‘‘نندو’’ تھیٹرز سے ہٹادیا ہے ۔
اکشے کمار کا تمباکو نوشی مخالف اشتہار چھ سال سے بھارتی تھیٹروں میں دکھایا جارہا تھا، لیکن اب فلم بینوں کو یہ اشتہار دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سی بی ایف سی نے اس اشتہار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اشتہار کو ہٹانے کا فیصلہ کس وجہ سے ہوا، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اشتہار کو ایک دوسرے تمباکو مخالف اشتہار سے بدل دیا جائے گا۔