معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک

معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک

بیونس آئرس(شوبز ڈیسک)ون ڈائریکشن کے سابق اسٹار اور گلوکار لیام پین کی اچانک موت پر ان کے مداحوں کو صدمہ طاری ہوگیا۔

ون دائریکشن کے گروپ کے سابق رکن 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن میں موجود تھے، جہاں ان کی لاش ہوٹل کے باہر ملی۔پولیس کے مطابق لیام پین بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے ہیں، وہ ایک ہفتہ قبل سابق بینڈ میٹ نیل بورن کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ہوٹل میں مقیم تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں