سلمان کو قتل کی ایک اور دھمکی، کروڑوں کے تاوان کی ڈیمانڈ
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے اور نامعلوم شخص نے پیغام میں کہا ہے کہ اداکار 2 کروڑ تاوان ادا کریں ورنہ انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے جبکہ ان سے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔یاد رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔