جینیفر لوپیز کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان، ٹرمپ پر تنقید
لاس ویگاس (شوبزڈیسک )معروف گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے امریکی صدارتی انتخاب میں نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لاطینی کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی۔
جینیفر لوپیر نے لاس ویگاس میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا اور شرکاء سے بھی ڈیموکریٹک امیدوار کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے اپنی تقریر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں ایک کامیڈین کی جانب سے لاطینی کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر بھی تنقید کی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ایک کامیڈین کی جانب سے لوپیز کے آبائی وطن ‘پورٹوریکو’ کو ‘کوڑے کا تیرتا ہوا جزیرہ’ کہا تھا۔ جس کے بعد ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے حامیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور اسے نسل پرستی قرار دیا گیا۔