عامر خان کی بری عادت فیصلے کرنے میں زیادہ وقت لگانا :کرن رائو

عامر خان کی بری عادت فیصلے کرنے میں زیادہ وقت لگانا :کرن رائو

ممبئی (شوبزڈیسک ) عامر خان کی سابق اہلیہ کرن رائو نے کہا ہے کہ عامر خان فیصلے کرنے میں بہت وقت لگاتے ہیں اور مجھے ان کی یہ عادت بہت بری لگتی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران کرن نے کہا کہ وہ کسی چیز کے ایک مخصوص جگہ پر آنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ درست فیصلے کرسکیں اور یہ سب کچھ بڑا تھکا دینے والا اور مایوس کن ہوتا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی دیگر بیس چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ ان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ وہ 100 فیصد والے شخص ہیں یعنی ایک بار جب کسی چیز کو پسند کرلیں تو پھر وہ اس پر قائم رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں