سنیتا مارشل کا بچوں کی تربیت کے بارے غلطیوں کا اعتراف
لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے بطور والدہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں سنیتا نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کو پرفیکٹ بنانا چاہتی تھی، میں بچوں کو گھڑ سواری، تیراکی اور دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی اچھے نمبرز لینے کیلئے تیار کرتی تھی۔ بچوں کو پرفیکٹ بنانے کے چکر میں شوٹنگ سیٹ پر میں ساتھی فنکاروں سمیت دوسری ٹیم سے جھگڑا کرتی رہتی تھی کہ مجھے گھر جا کر بچوں کو گھڑ دوڑ یا تیراکی کی کلاسوں کے لیے لے کر جانا ہے ۔ میں شوٹنگ چھوڑ کر بچوں کو کلاسز کے لیے لے کر جاتی پھر وہاں سے انہیں واپس گھر چھوڑنے کے بعد شوٹنگ پر جاتی اور اس طرح میں نے خود کو تھکانے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی کیا۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ہر انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا ، اس لیے اب میں نے ایسی غلطیاں کرنا چھوڑ دی ہیں اور خود کو اور بچوں کو تکلیف سے بچا لیا۔