فلم ‘کشمیر فائلز’ نے منافع میں شعلے اور 3ایڈیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے منافع بخش فلم کشمیر فائلز بن گئی ہے جس نے بڑے پیمانے پر کمائی کی۔
ویویک اگنی ہوتری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو 1990 میں کشمیری ہندوؤں کے انخلا کے موضوع پر مبنی قرار دیا گیا ہے اور صرف 15 سے 25 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 340.92 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کہ 1165 فیصد منافع بنتا ہے ۔فلم نے منافع میں شعلے اور3ایڈیٹس کوپیچھے چھوڑدیاہے ۔