کرینہ کپور کا ایئرپورٹ پر مداح کو سیلفی لینے سے انکار
ممبئی (شوبزڈیسک) اداکارہ کرینہ کپور خان نے مداح کو سیلفی لینے سے انکار کردیا جس پر کسی نے انکی حمایت کی تو کسی نے اختلاف کیا۔
کرینہ کپور، سیف علی خان اور ان کے بچے تیمور اور جہانگیر کو فیملی ویکیشن کے بعد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔اس موقع پر ایک مداح نے کرینہ کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے فیملی کے ساتھ ہونے کے باعث معذرت کے ساتھ مسترد کردیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔ایک مداح نے لکھا، ‘اُسے (سیلفی لینے والی لڑکی کو) کرینہ کی باڈی لینگویج سے سمجھنا چاہیے کہ وہ 2 چھوٹے بچوں کے ساتھ جلدی میں ہے ، اسے نہ کہنے کا حق ہے ۔ایک اور صارف نے کرینہ کے حق میں لکھا، ‘ان کے پاس یہ دیکھنے کے لیے بچے ہیں، لوگ عقل کا استعمال کیوں نہیں کرتے ؟’۔ایک صارف نے لکھا، ‘لوگ ان لوگوں کے ساتھ سیلفی کیوں لینا چاہتے ہیں؟ کیا یہ ہماری طرح نہیں ہیں یا کسی اور سیارے سے آئے ہیں؟ مجھے اس لڑکی کے لیے بہت دکھ ہواجبکہ اسکی مخالفت میں دوسرے صارف نے لکھا، ‘ان کو آئیڈیل بنانا اور ان سے سیلفیز مانگنا بند کریں۔’