شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی، وکیل گرفتار
ممبئی (شوبزڈیسک ) شاہ رخ خان کو بذریعہ فون کال جان سے کی مبینہ دھمکی دینے والے ملزم وکیل کو رائے پور سے گرفتار کر لیا گیا ۔
ملزم فیضان خان کا کہناہے کہ کہ 2 نومبر کو اس کا فون گم ہو گیا تھا جس کی شکایت بھی درج کرا دی تھی۔ اس کے نمبر سے شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز پیغام اس کے خلاف سازش ہے ۔ اسے اس معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے کیونکہ اس نے شاہ رخ خان کے خلاف 1994ء کی فلم انجام میں ہرن کے شکار کے خلاف ڈائیلاگ پر کیس دائر کیا تھا۔