وینا ملک دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

وینا ملک دوبارہ شادی کے  بندھن میں بندھ گئیں

اسلام آباد(شوبزڈیسک ) اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری  شخصیت شہریار چودھری سے شادی کی۔ جس کی تصدیق انہوں نے خود انسٹاگرام پر کی ہے ۔وینا ملک نے انسٹاگرام پر سٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ‘ہاں، آخرکار’ لکھا۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ سٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا۔اُدھر شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں