فردوس جمال کے بیٹے بازل نے یوٹیوبرز کو وارننگ دیدی
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل جمال سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز پر برس پڑے ۔ بازل نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ۔۔۔
جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر ہماری فیملی کے بارے میں بات نہیں کریں، فیملی پر بات کرنے کی وجہ سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے ۔ کہ سوشل میڈیا پر میری اہلیہ، والدہ اور میری بہن پر بات کی جارہی ہے ، میری اہلیہ کو سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی شوق نہیں ہے ، ہمارا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اور ہم اپنی خواتین کو سوشل میڈیا پر نہیں لاتے ۔ میرے بھائی نے پہلے بھی کہا تھا میری والدہ کی تصویر کا سوشل میڈیا پر استعمال نہیں کریں لیکن مسلسل گھر کی خواتین کی تصاویر کا استعمال کیا جارہا ہے ۔بازل جمال نے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو بدنام کرنے کی کوشش میں ایف آئی آر درج کراؤں گا۔