ہمارے پیسے غزہ میں قتل عام کیلئے نہیں :امریکی اداکارہ سنتھیا نکسن

 ہمارے پیسے غزہ میں قتل عام کیلئے نہیں :امریکی اداکارہ سنتھیا نکسن

واشنگٹن(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ اداکارہ سنتھیا نکسن نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کرتے ہوئے ۔۔

امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے ۔ 58 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا، "غزہ میں اسرائیل کے دائیں بازو کی حکومت کے ہاتھوں قتل کیے جانے والوں میں 44 فیصد بچے اور شیر خوار ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کے ایک گہرے تجزیے میں ظاہر ہوا ہے ۔ اپنے امریکی سینیٹر سے رابطہ کریں اور انہیں کہیں کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کریں، جو معصوم شہریوں کے قتل کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ یہ امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔"انہوں نے اپنے فالورز کو یاد دلایا کہ بدھ کے روز سینیٹ نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے ووٹنگ کی۔ انہوں نے اپیل کی، "اپنے سینیٹر کو کہیں کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے زندگیوں کو بچانے کے لیے استعمال ہوں، قتل کے لیے نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں