پانچ کروڑ معاوضے والی بات غلط ہے :راجکمار راؤ

پانچ کروڑ معاوضے والی  بات غلط ہے :راجکمار راؤ

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے ان اطلاعات پر کہ انہوں نے استری ٹو کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ پانچ کروڑ کر دیا ہے ۔

، اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ اپنے پروڈیوسرز پر مالی بوجھ بڑھائیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پیسہ تو ایک بائی پراڈکٹ (ضمنی فائدہ) ہوتا ہے ۔یاد رہے کہ راجکمار اور شردھا کپور کی فلم بلاک بسٹر فلم استری ٹو اس سال اگست میں ریلیز ہوئی تھی جس نے 874 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں