ایشوریا کے نام سے بچن غائب، علیحدگی کی افواہوں میں شدت
ممبئی (شوبزڈیسک) ایشوریا رائے کے نام سے بچن غائب ہونے کے بعد بالی ووڈ کی سٹار جوڑی کی علیحدگی کی افواہوں میں دوبارہ شدت آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے نے دبئی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ جب اداکارہ کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی تو پس منظر میں لگی سکرین پر ان کا نام ایشوریا رائے بچن کے بجائے صرف ایشوریا رائے لکھا ہوا دکھائی دیا۔ تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی علیحدگی کی خبریں دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی ایشوریا رائے نے ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کیا تو ان کے نام کے ساتھ بچن نہیں پکارا گیا تھا جبکہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی ان کے نام کے آگے سے بچن غائب ہوچکا ہے۔