رنویر سنگھ کی والدہ کا پوتی کے 3 ماہ کی ہونے پر اپنے بالوں کا عطیہ
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بیٹی دعا 8 دسمبر کو 3 ماہ کی ہو گئیں۔
اس موقع پر رنویر سنگھ کی والدہ انجو بھاؤنانی نے اپنے بال عطیہ کیے ۔انجو بھاؤنانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں، پہلی تصویر میں اُنہیں اپنے عطیہ کیے ہوئے بال ہاتھوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ دوسری تصویر میں وہ بال عطیہ کرنے کے بعد اپنا نیا ہیئر سٹائل دکھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔