پشاور میں راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی
پشاور(شوبزڈیسک)پشاور میں کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کپور ہاؤس میں آنجہانی فلمسٹار راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی۔
اس موقع پر کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکرٹری شکیل وحیداللہ نے راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔کونسل کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ راج کپور کی سالگرہ منانے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔