اننیا پانڈے نے دیپیکا کو اپنی انسپریشن قرار دیدیا
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے ورسٹائل اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اپنی انسپریشن قرار دیتے ہوئے انکے نام تعریفوں کے انبار لگادیے۔
اننیا پانڈے نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم گہرائیاں میں کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات کی اور ساتھ ہی انکی خوب تعریف بھی کی۔ اننیا نے بتایا کہ دیپیکا نے انہیں یہ سکھایا کہ اپنی رائے کو زیادہ اعتماد اور یقین کے ساتھ، لیکن شائستگی کے ساتھ کیسے پیش کیا جائے۔ اننیا پانڈے نے دیپیکا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو ایک طاقتور لمحہ قرار دیا۔