ماڈل نے ہونٹوں کی سرجری پر 50ہزار پاؤنڈ خرچ کرڈالے
میلبرن(شوبزڈیسک) آسٹریا کی ‘فیٹش باربی’ کے نام سے مشہور ماڈل نے اپنے ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے 50ہزار پاؤنڈ خرچ کر ڈالے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ ماڈل اپنی غیر معمولی اور مصنوعی شکل کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور وہ 18 سال کی عمر سے ہی بوٹوکس اور فلرز کا استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم ان کی اس حیرت انگیز تبدیلی اور منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ان کا چہرہ متعدد کاسمیٹک سرجریز کی وجہ سے خوفناک دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوست اور خاندان کے افراد ان کے اس حلیے پر پریشان ہیں، لیکن ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک گڑیا کی طرح دیکھنا چاہتی ہیں، بڑے بال، بڑے ہونٹ اور بڑے ناخنوں والی ایسی باربی جو دیگر سے مختلف ہو۔ یہ انداز انہیں مضبوط اور پراعتماد محسوس کرواتا ہے ، چاہے لوگ تنقید کریں کیونکہ وہ مطمئن ہیں۔