سلمان خان سے شادی ہونے والی تھی،سنگیتا بجلانی نے راز کھول دیا
ممبئی(این این آئی)سابق بھارتی اداکارہ و ماڈل سنگیتا بجلانی نے بالآخر تصدیق کر دی کہ ان کی سلمان خان سے شادی ہونے والی تھی۔
انڈین میڈیا کے مطابق سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کی ملاقات ایک ٹی وی اشتہار کے سیٹ پر ہوئی تھی اور جوڑے نے ایک دہائی تک ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کیا۔بعد ازاں جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تاریخ بھی طے کر لی گئی، لیکن دعوت نامے چھپنے کے بعد عین موقع پر سلمان خان اپنے فیصلے سے مکر گئے ۔ سنگیتا بجلانی نے انڈین آئیڈل میں بطور مہمان خصوصی اس بات کا اظہار کیا۔